Estb. 1882

University of the Punjab

News Archives

Press Release

ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ سے ڈاکٹرزاہدمنیرعامر کی ملاقات

ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ سے ڈاکٹرزاہدمنیرعامر کی ملاقات


علم وادب کی دنیامیں ڈاکٹرزاہدمنیرعامرنے غیرمعمولی خدمات انجام دی ہیں۔احمدنسیم وڑائچ
پاکستان کے ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ جناب احمد نسیم وڑائچ نے کہاہے کہ ڈاکٹرزاہدمنیرعامرنے علم وادب کی دنیامیں غیرمعمولی خدمات انجام دی ہیں۔انھوں نے ایک ملاقات میں کہاکہ ڈاکٹرزاہدمنیرعامرکوان کی علمی وادبی خدمات کے باوعث آج قومی سطح پر تمام علمی،ادبی اور سماجی حلقوں میں نہایت احترام کی نگاہ سے دیکھاجاتاہے۔اس میں شبہ نہیں کہ انھوں نے اپنے شعبے میں بے پناہ محنت کی ہے۔ڈاکٹرزاہدمنیرعامرنے وزارت خارجہ کے دورے کے دوران احمدنسیم وڑائچ سے ملاقات کی اور اس ملاقات میں انھیں اپنی تازہ کتاب”صبح کا ستارہ“ پیش کی۔ احمدنسیم وڑائچ قبل ازیں امریکہ اور مصرمیں سفارتی خدمات انجام دے چکے ہیں اور آج کل وزارت خارجہ میں افغانستان اور جنوبی ایشیائی ممالک کے امورکو دیکھ رہے ہیں۔دریں اثنا ڈاکٹرزاہدمنیرعامرنے ایران اور دیگرایشیائی ممالک کے ایڈیشنل سیکریٹری جناب محمد سلیم سے بھی ملاقات کی اور تہران یونی ورسٹی میں اپنے تقررسے متعلق امورپر تبادلہ خیال کیا۔وزارت خارجہ پاکستان کے ڈائریکٹرپرسونال ون تنویراحمد نے بھی نئے منصب پر ان کے تقررپرڈاکٹرزاہدمنیرعامرکو مبارک باد پیش کی اور توقع ظاہرکی کہ ان کا یہ تقرر بہت خوش آئند نتائج کا باعث بنے گا۔